عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں،سرکاری دفاتر کھل گئے،حاضری معمول سے کم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ 5 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو ئے اور آج 3 اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات ختم ہوگئی ہیں، حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

کئی ایسے دفاتر بھی ہیں جن میں ملازمین کے آبائی علاقوں سے واپسی میں تاخیر کی وجہ سے روزمرہ امور کی انجام دہی میں تاخیر کا امکان ہے، دفاتر میں عملے کی حاضری بھی معمول سے کم ہے جبکہ کاروباری مراکز میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں تمام یونیورسٹیز اور کالجز بھی آج (بروز جمعرات) سے کھل گئے ہیں، تاہم سکولوں میں تعطیلات ابھی جاری ہیں، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 7 اپریل (بروز پیر) سے ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com