اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت، بنگلہ دیش، ایران، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان اور فلپائن میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ،ملک بھر میں اجتماعات
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور فلسطین، لبنان، عراق، ترکی اور افغانستان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں جمعہ کو عید الفطر منائی گئی۔نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ہوئے۔امریکا اور کینیڈا میں بھی جمعہ کو عید الفطر منائی گئی جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار کمیونٹی منقسم ہے، کچھ نے جمعہ کو عید منائی جب کہ کچھ آج منا رہے ہیں۔
خانہ جنگی سے متاثرہ سوڈان میں جمعہ کو عید منائی گئی، فوج نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے والی لڑائی میں برتری حاصل کرنا شروع کر دی۔البانیہ میں بھی جمعے کو عید منائی گئی جب کہ قطر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم عیدالفطر کے موقع پر نمازیوں سے بھر گیا۔