ویانا (محمد عامر صدیق ۔ آسٹریا) پاک فرینڈز آسٹریا کی اب تک کی کار کردگی کے سلسلہ میں ماہانہ میٹنگ تنظیم کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ کی زیر صدارت ویانا میں منعقد کی گئی جس میں ایگز یکٹیو باڈی کے ممبر ان عہدیداران اور کو آرڈینیٹرز نے شرکت کی۔
میٹنگ کی کارروائی کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت رسول مقبول ال السلام کی سعادت شبر شاہ نے حاصل کی۔ میٹنگ کی نظامت کے فرائض سید غالب حسین شاہ نے ادا کیے۔
صدر پاک فرینڈ آسٹریا غلام مصطفی بلوچ،اکرم بٹ، اظہر غلام، سید غالب حسین شاہ ، الطاف جمال، منیر مغل،رانا ریاست،قاری شبیر، محمد اویس صدیقی، محمد طارق،چوہدری ندیم نظیر، ریاض بلوچ اور رانا عاطف نے اپنی اپنی تجاویز عید ملن پارٹی کے انعقاد کے سلسلے میں پیش کیں۔ عید ملن پارٹی کا دن اور تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
میٹنگ کے اختتام پر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، امن و امان اور پی ایف اے کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔