208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور پاکستان ریلوے نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی ہدایت پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد جبکہ ریلوے کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کی گئی ہے۔
کمی کا اطلاق 22 سے 25 اپریل تک تمام اندرون ملک پروازوں پر ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی دونوں کلاسز پر ہوگی۔دوسری جانب پاکستان ریلویز نے بھی عیدالفطر کے موقع پر 22 اپریل سے 25 اپریل تک کرایوں میں 33 فیصد کمی کردی ہے جب کہ یہ سہولت مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔