ترکی ، کار بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترکی میں آٹھ ترک پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کی گاڑی جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں سڑک کے کنارے دھماکے سے براہ راست متاثر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی منی بس ہائی وے پر تھی اور اہلکار کام پر جا رہے تھے۔

ترکیہ کے شہراستنبول میں دھماکے میں چار افراد ہلاک، 38 زخمی

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ بم صبح پانچ بجے کے قریب پھٹا، انہوں نے مزید کہا کہ دو مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ دیار باقر کے مرکز سے 10 کلومیٹر (6 میل) جنوب میں مویشیوں کی منڈی کے قریب پیش آیا جو خطے کا سب سے بڑا شہر اور ملک کا سب سے بڑا کرد اکثریتی شہر ہے۔

استنبول دھماکہ، زخمیوں کی تعداد 81 ہو گئی،مشتبہ شخص گرفتار

ابھی تک فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
دیار باقر کے گورنر کے دفتر نے کہا کہ بم سے کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی، لیکن پولیس وین میں موجود اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یا د رہےکہ پچھلے ماہ نومبر میں استنبول میں ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com