عملے نے شام 5:10 بجے کے قریب سیمور ایونیو ساؤتھ ویسٹ میں آگ کی اطلاع پرفوری کارروائی کی
کیلگری کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ آگ پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ایک مرد پایا گیا اور اسے گھر کے عقبی حصے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ایک خاتون کو گھر سے بر آمد کیا گیا
فائر حکام نے بتایا کہ عملے نے فوری طور پر سی پی آر شروع کیا لیکن بزرگ ماں کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا پولیس نے بتایا کہ اس کی عمر 60 سال تھی
کیلگری پولیس نے گھنٹوں بعد تصدیق کی کہ بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متاثرین کا پوسٹ مارٹم پیر کو ہونا ہے۔
پولیس آگ لگنے کی وجہ تلاش کر ر ہی ہے تفتیش کاروں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس سے انہیں یقین ہو کہ آگ مشتبہ تھی۔
63