انہوں نے کہا کہ وہ ملتان میں پارٹی کے منشور کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے، کسی دوسری پارٹی نے اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں جتنی پیپلز پارٹی نے دی ہیں ہماری پارٹی کے کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ جب بھٹو شہید ہوئے تو ہماری پارٹی کے لیڈروں نےملک میں خود سوزی کی ، مزدوروں نے بھی قربانیاں دیں، ہم نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دفاع کے معاملے میں ہمارا ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہمارے فوجی اور سیکورٹی افسران دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ہمارے ملک کے لوگ بھی مضبوط ہیں، ہم عوام کی طاقت سے الیکشن میں آ رہے ہیں.
213