1 کروڑ 30 لاکھ ووٹرز کے حق رائے دہی سے محرومی کی خبریں بے بنیاد ہیں،الیکشن کمیشن

ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ یہ تمام افراد اگلے عام انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر رجسٹریشن اور ووٹر ڈیٹا کی درستگی 25 اکتوبر تک جاری رہے گی  تمام افراد کو بطور ووٹر رجسٹر کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تجزیہ حقائق کے برعکس اور غلط معلومات پر مبنی ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت ووٹرز کو ان کے شناختی کارڈ پر ان کے مستقل یا عارضی پتہ پر رجسٹر کیا جاتا ہے اور اس کا آبادی کے اعدادوشمار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بیان ایک تنظیم کی جانب سے  بیان جاری کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ووٹروں کی بڑی تعداد حق رائے دہی سے محروم ہونے کا امکان ہے، جس سے مستقبل کے عام انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی کی   گنجائش پیدا ہوگی۔

پٹن کا تجزیہ ملک بھر کے اضلاع کی کل آبادی اور تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کے موازنہ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اور حلقہ کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹرز میں بھی واضح فرق ہے۔

مثال کے طور پر پٹن سے جاری کردہ بیان کے مطابق مری کی 78% آبادی اور جہلم کی 75% آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

بیان کے مطابق کوہستان میں رجسٹریشن کی شرح صرف 18 فیصد ہے، بلوچستان کے اضلاع پنجگور، کیچ، خضدار، سوراب، شیرانی، واشک، کوہلو میں صرف 25 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com