تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
عمران خان کے خلاف سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔
اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز سماعت کے لیے مقرر کر د ئیےگئے۔ توہین الیکشن کمیشن کیسز میں اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔