اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کو رقم اور سیکیورٹی کے لیے خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کسی کو پیسے یا سیکیورٹی کے لیے خط نہیں لکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح اور جامع ہے۔ کوئی خط و کتابت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے میں وزارت خزانہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے لیے ہدایات واضح ہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزارت خزانہ کو براہ راست فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن کو سیلف مینجمنٹ اور سیکیورٹی پلان دیں گے، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم وزارت خزانہ اور نگران پنجاب حکومت کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔