عام انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین کی اجازت کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مبصرین کو رسائی دی جائے گی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنے سفارتی مشنز کے ساتھ ایک ہفتے میں کام مکمل کرے اور جو مبصرین پاکستان آنا چاہتے ہیں انہیں ایک ہفتے میں ویزے د ئیے جائیں۔ .
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر ادارے بین الاقوامی مبصرین کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، سیکورٹی سے متعلق تمام امور دو ہفتوں میں مکمل کیے جائیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بین الاقوامی مبصرین کے کیمروں اور ضروری آلات کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے صورتحال کے حوالے سے ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ہر 15 دن بعد اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی۔
102