الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے الگ الگ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے معاملات پر بھی مشاورت کرے گا، سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کی ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، اے این پی، جے یو آئی ف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com