149
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی نگرا ن حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگرا ن حکومت سے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید برآں الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حصول کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔