اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نوٹس لے لیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے 7 حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا عمل مؤخر کیا گیا تھا
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی سے کامیابی حاصل کی تھی۔