الیکشن موجودہ حالات میں کسی صورت ممکن نہیں ، شہباز شریف

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں، لیکن موجودہ حالات میں انتخابات ممکن نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قانونی ماہرین وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ، ملک احمد خان، منصور اعوان، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔ ایاز صادق بھی موجود تھے اور احد چیمہ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ میں کل ہونے والی سماعت کے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر سے پہلے انتخابات کرانا مشکل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پالیا جائے گا، ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ سیاسی حکمت عملی پر ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com