چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ، لاہور ہائیکورٹ نے اجازت دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے انتخاب کی اجازت دے دی۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ 27 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انور حسین نے شہری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

عدالتی حکم امتناعی پر پی سی بی نے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں کہا کہ اس سے قبل یہ کیس لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم سن رہے تھے تاہم انہوں نے اس پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا۔ جسٹس انور حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اس حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق،ذکا اشرف ہی چیئرمین ہوں گے،فیصل کریم

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 27 جون کو ہونا تھا تاہم بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخاب ملتوی کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com