چانسلر کا انتخاب اور عمران خان،آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا آسان عمل اتنا پیچیدہ ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اس بارے میں قانونی رائے مانگی ہے کہ آیا بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں،رپورٹ کے مطابق لارڈ پیٹن آف بارنس کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے، یونیورسٹی پہلی بار آن لائن پاپولر ووٹ کے ذریعے چانسلر کا انتخاب کرے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق طلباء کو امیدواروں کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جن میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹر مینڈیلسن، لیڈی ویلش انجلینی، ڈاکٹر مارگریٹ شامل ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کے عہدے کے لیے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، نئے چانسلر کا اعلان اس سال کے آخر میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca