اس سے قبل سویلین جنید رزاق کی جانب سے سول ملٹری کورٹس میں مقدمے کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں طے کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سول ملٹری کورٹس میں ٹرائل شروع کر دیئے گئے ہیں، شہریوں کے ٹرائل کا آغاز سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی عام انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں کے خلاف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اور عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں چلنے والے کیسز طے ہونے جارہے ہیں
واضح رہے کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے کے خلاف کیس میں 21 جولائی کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا تھا کہ سپریم کورٹ کو بتائے بغیر فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل شروع نہ کیا جائے۔