الیکشن میں دھاندلی کی،پھانسی دی جائے،کمشنر راولپنڈی مستعفی

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹا نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا.
انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 فروری کی رات راولپنڈی سے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ہزار کی برتری میں تبدیل کر دیا. میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے بعد میں میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، پھر میں نے سوچا کہ مجھے حرام موت نہیں مرنا چاہیے، کیوں نہ سب کچھ لوگوں کے سامنے رکھاجائے
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دی جائے میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیتا ہو ں میں ایک پرامن موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو میرے ساتھ سزا ملنی چاہیے.
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی ڈویژن کی قومی اسمبلی کی تیرہ نشستوں پر ہارنے والوں کو جتوایا
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں ملوث ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں