اعلیٰ عدالتی شخصیت اپنے عہدے پر برقرار رہنے تک انتخابات منظور نہیں ، مسلم لیگ ن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتی شخصیت اپنے عہدے پر برقرار رہنے تک انتخابات منظور نہیں ہیں۔
لاہور ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔

ملاقات میں شہباز شریف نے شرکا کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بریفنگ دی اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات اور مذاکرات کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد ہی عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے اور مذاق اڑانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کچھ لوگ ملک کی ترقی کو نہیں سمجھتے، ہمیں صرف ملک اور قوم کا سوچنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد کامیاب ہوں گے اور عوام کو خوشخبری دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔