پاکستان میں انتخابات غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں ،امریکی ایوان نمائندگان

ارددو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 368 کے مقابلے 7 ووٹوں سے منظور ہونے والی غیر پابند قرارداد میں 8 فروری کے انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔

قرارداد میں لوگوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ڈرانے دھمکانے، ہراساں کرنے اور قید کرنے کی بھی مذمت کی گئی جب کہ قرارداد میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں اور انسانی، شہری اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔