اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو نہیں ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، حلقے کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں جمہوریت ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں کمزور کرنے کے لیے 2018 میں حلقے کو تقسیم کیا گیا۔
، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو آٹا 35 روپے کا تھا، 2018 میں جب حکومت گئی تو پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا، نواز شریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا گیا، فتنہ ایک سازش کے تحت لایاگیا، ایک فحش گروپ فتنہ خان کے ساتھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، چار سال میں برباد ہو گیا، عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ بھارت ایٹمی طاقت بنا تو دھمکیاں دینے لگا۔ بھارت کے 6 کے مقابلے میں 5 دھماکوں کے باوجود اگر ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو بھارت ہمیں کھا جاتا، نواز شریف نے بین الاقوامی پابندیوں کے بعد ملک کو مسائل سے نکالا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2013 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، 2013 میں دہشت گردی عروج پر تھی، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے جلد خوشحالی آئے گی۔