نومبر میں انتخابات ہوں گے تاہم انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہوں گے تاہم انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات ہونا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہوں گے، تاہم مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن انتخابات کو ایک سے دو ماہ تک موخر کر سکتا ہے، تاہم انتخابات میں اس سے زیادہ تاخیر نہیں ہو سکتی۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ انتخابات ایک سے دو ماہ میں ہونے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل پاکستان ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے کے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی۔ جمہوریت میں وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔