108 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوئی، ہم اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2020 سے پہلے فرنس آئل کا کوئی فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں بجلی چوری پر کریک ڈاؤن کریں گے۔
نگران وزیر توانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتیں کم کرنا نہیں تھا، جلاس کا مقصدصرف نگران وزیراعظم کو پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دینا تھا۔
بجلی چوری روکنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا
بجلی چوری کرنے والے کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا اور سوفیصد ریکوری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔