بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ارتھنگ کے نام پر صارفین سے اربوں روپے بٹور لئے

اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ارتھنگ کے نام پر صارفین سے اربوں روپے بٹور لئے ،مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے کمپنیوں کی جانب سے ارتھنگ سسٹم کو زیر زمین لگانے کے دعوے کیے گئے اور اس مد میں بجلی صارفین سے اربوں روپے وصول کیے گئے۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ اس حوالے سے ایک ضابطے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ان تمام افسران پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جنہوں نے یہ غیر قانونی رقوم صارفین سے بلوں میں وصول کی ہیں اور اس دوران ان کے بجلی کے میٹرز غیر قانونی طور پر منقطع کیا
نیپرا نے کہا کہ نیا ضابطہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پاور کمپنیاں ایک مقررہ وقت کے اندر پاور ٹرانسفارمرز کو تبدیل کریں یا جرمانے کا سامنا کریں۔
نیپرا کی جانب سے اس تمام معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عوامی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے پورے منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی اور ایجنسی ان کمپنیوں کے پیش کردہ جوابات سے مطمئن نہیں تھی کیونکہ کسی بھی کمپنی نے ارتھنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا تھا۔
اس کے علاوہ ادارے کی جانب سے مختلف علاقوں کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ یا تو وہاں ارتھنگ سسٹم بالکل نہیں تھا یا پھر معیار کے مطابق نہیں تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca