279
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل ،حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کے بعد زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کی بجائے 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ ملے گی۔
زرعی صارفین کی بجلی مہنگی ہونے سے وفاقی حکومت کو جون تک 14 ارب روپے مل جائیں گے۔پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے۔ پاور ڈویژن نے خط کی کاپی وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی ارسال کر دی ہے۔