اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بجلی کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو ،ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جو بجلی کے بلوں کا بوجھ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبے کریں گے اور فیصلے پر عملدرآمد جلد دیکھا جائے گا۔ ہم نہیں چاہتے، ہم ایسا فیصلہ کریں جو ہمیں بعد میں واپس لینا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مسئلے کے قلیل مدتی اور طویل المدتی حل تجویز کرے گی
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق نے بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ ٹیکس کے غیر مساوی نظام کو قرار دیا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ آج بجلی کے ان بلوں کے مسئلے کا حل کیا ہے؟ بجلی کے زائد بلوں میں ٹیکس کا غیر مساوی نظام بھی اس مسئلے کی نشاندہی کر رہا ہے اور اس ناہموار ٹیکسیشن سسٹم پر کسی نے توجہ نہیں دی۔