138
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہےحکومت کے زیر انتظام چلنے والی ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، اس کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تناظر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔