شہر خالی کرو ورنہ اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہیں گے،نیتن یاہوکاغزہ کے مکینوں کوالٹی میٹم

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں، کیونکہ اسرائیلی فوج نے اپنی فضائی اور زمینی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ صرف دو دن کے دوران پچاس کے قریب ٹاورز تباہ کیے گئے ہیں اور یہ کارروائی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج غزہ شہر میں زمینی پیش قدمی کو وسعت دے گی، اس لیے مقامی آبادی کو پہلے ہی وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اسرائیلی وزیردفاع یوآف گیلنٹ نے بھی سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ غزہ کے اوپر بمباری کا ایسا طوفان برپا ہوگا جس سے دہشت گردوں کے ٹھکانے زمین بوس ہو جائیں گے۔ انہوں نے حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور ہتھیار ڈالے جائیں ورنہ مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چند روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کی بارہ منزلہ عمارت کو منہدم کر دیا تھا جہاں کئی بے گھر خاندان مقیم تھے۔ کارروائی سے قبل اردگرد کے مکینوں کو چند گھنٹے پہلے نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ فوج کے مطابق اس عمارت کو حماس عسکری منصوبہ بندی اور جاسوسی کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔