186
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک کوشش کی جس سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اشرافیہ کا نظام ختم ہونا چاہیے کیونکہ ایک چھوٹی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کرتی ہے۔
اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایک کوشش کی ہے جس سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا اور اسحاق ڈار نے سرعام میرے خلاف بات کی اور میری اہلیت پر سوال اٹھایا جس کا جواب میں نے صرف اسحاق ڈار کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں، وزیر بنانا وزیراعظم کا حق ہے اور اسے ہٹانا بھی ان کی صوابدید ہے جب کہ میرا حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے جمہوری انداز اور صدارتی نظام حکومت کو آزمایا ہے، جب کہ آمریت بھی دیکھی ہے، ہر ملک ہم سے آگے جا رہا ہے، لیکن یہاں کی گورننس اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سخت شرائط ماننے پر راضی ہوگئی ہے، تاہم اب نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔