ایلون مسک ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانی والی شخصیت قرار

ایلون مسک ٹوئٹر کو مالی طور پر مضبوط کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، اس کا اندازہ لگانا آسان نہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے صارف ضرور بن گئے ہیں۔

ایلون مسک نے یہ اعزاز امریکا کے سابق صدر براک اوباما کو ہرا کر حاصل کیا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا، لیکن وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر برسوں سے کافی متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار

ایلون مسک اور براک اوباما دونوں کے ٹوئٹر پر 133 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں لیکن دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کو چند لاکھ کی برتری حاصل ہے۔ایک اندازے کے مطابق ایلون مسک کے پیروکاروں کی تعداد میں روزانہ اوسطاً ایک لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں

ایلون مسک کی ٹوئٹر کے دفتر کی قیمتی اشیاء نیلامی کیلئے پیش

ایلون مسک اور براک اوباما کے بعد تیسرا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ گلوکار جسٹن بیبر کا ہے جس کے فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زیادہ ہے۔گلوکارہ کیٹی پیری، ریحانہ اور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بھی ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کی کل تعداد 556 ملین سے زائد ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com