اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیسلا سمیت متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اپنے حیرت انگیز منصوبوں جیسے کہ انسانوں کو مریخ پر لے جانا، ٹوئٹر یا دیگر تبدیل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اب وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے ایک AI کمپنی XAI (xAI) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں اس کمپنی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کا مقصد حقیقت کو سمجھنا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک سمیت 12 افراد کی ٹیم اس کا انتظام کرے گی۔ویب سائٹ نے بتایا کہ یہ تمام افراد اوپن اے آئی، ڈیپ مائنڈ، گوگل ریسرچ، مائیکروسافٹ ریسرچ اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں، تاہم اس وقت کمپنی کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔تاہم ایلون مسک سمیت کمپنی کے اہلکار 14 جولائی کو ٹوئٹر اسپیسز پر عوام سے بات کریں گے، جس کے دوران کمپنی کے اہداف کے بارے میں تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ایلون مسک ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانی والی شخصیت قرار
ایلون مسک کا اے آئی سسٹمز کی مزید ترقی کو روکنے کا مطالبہ،واضح رہے کہ ایلون مسک طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے AI ماڈلز جیسے ChatGPT4 (اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ کا ایک نیا ورژن) پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو ان کے بقول گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔مارچ 2023 میں ایلون مسک نے 1800 افراد کے ساتھ ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں کہا گیا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں تحقیق کو 6 ماہ کے لیے روک دیا جائے گا۔