ایلون مسک دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں زمین پر ماحول دوست توانائی کے لیے ایک ماسٹر پلان پیش کرنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ 1 مارچ کو Tesla Investor Day کے موقع پر زمین کی سبز توانائی کے مستقبل کے لیے ماسٹر پلان 3 پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دنیا کا مستقبل روشن ہے۔ ایلون مسک ماضی میں 2 ماسٹر پلان پیش کر چکے ہیں۔ ایلون مسک نے 2006 میں ٹیسلا کے لیے پہلا ماسٹر پلان پیش کیا۔اس ماسٹر پلان میں، ایلون مسک نے معیاری الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کے منافع کو وہ زیادہ سستی گاڑیاں بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔ان سستی کاروں کے منافع سے مزید سستی کاریں تیار کی جائیں گی اور یہ تمام کاریں کسی قسم کی زہریلی گیسوں کا اخراج نہیں کریں گی۔ان کا یہ ماسٹر پلان کسی حد تک ٹیسلا کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔ ایلون مسک کا دوسرا ماسٹر پلان 2016 میں سامنے آیا تھا، جس میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سولر پینلز کے ساتھ چھتوں جیسی مزید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بات کی گئی تھی۔اس ماسٹر پلان میں انہوں نے خود مختار ڈرائیونگ کے قابل ٹیکنالوجی کی ترقی کی تجویز بھی پیش کی۔ یہ ماسٹر پلان کافی سست ہے، سولر پینل کے ساتھ چھتیں تیار کی جا رہی ہیں لیکن بہت کم تعداد میں، جب کہ خود مختار ڈرائیونگ کی ٹیکنالوجی نے زیادہ ترقی نہیں کی۔تیسرا ماسٹر پلان کیا ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سستی کاریں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com