اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے ٹویٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکا ئونٹ بحال کردیا مسک نے شام کو ایک پول کے انعقاد کے بعد یہ اعلان کیا جس میں ٹویٹر صارفین سے کہا گیا کہ وہ "ہاں” یا "نہیں” پر کلک کریں کہ آیا ٹرمپ کا اکا ئونٹ بحال ہونا چاہیے۔ "ہاں” ووٹ 51.8 فیصد کے ساتھ جیت گیا۔ اس سے قبل مسک نے کہا تھا کہ معطل شدہ اکا ئونٹس کو بحال کرنے کے فیصلے کرنے سے پہلے ٹویٹر نئے طریقہ کار اور "مواد کی اعتدال پسند کونسل قائم کرے گا۔
بہت زیادہ لوگو ں کے وو ٹ کرنے کے باعث مسک نے سابق امریکی صدر کا اکائونٹ بحال کردیا
مسک نے ٹیسلا کے سی ای او کے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ٹرمپ کا کا ئونٹ بحال کیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ واقعی ٹویٹر پر واپس آئیں گے یا نہیں ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسک کے سروے سے واقف ہیں لیکن انہوں نے ٹوئٹر پر بہت سے مسائل دیکھے۔