ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور انہوں نے ٹویٹر کے سی ای او اور چیف فنانشل آفیسر کے ساتھ ساتھ کمپنی کے جنرل کونسلر کو بھی برطرف کر دیا ہے۔ اس بات کا انکشاف جمعرات کی رات اس معاہدے سے واقف دو افراد نے کیا۔
ان باخبر افراد کی جانب سے اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا کہ 44 ارب ڈالر کے اس ڈیل سے متعلق تمام کاغذی کام مکمل ہو چکے ہیں یا نہیں یا یہ معاہدہ اپنے انجام کو پہنچا ہے یا اس پر دستخط ہو چکے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا پر ایلون مسک پلیٹ فارم کے انچارج اور سی ای او پیراگ اگروال، سی ایف او نیڈ سیگل اور جنرل کونسلر وجے گڈے کو اس نے ہٹا دیا ہے۔ معاملے کی نازک نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دیں۔
یہ معلومات ڈیلوریئر کے جج کی طرف سے ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ سے پہلے سامنے آئی ہیں۔ اس جج کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ اگر دونوں فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ مقدمے کی سماعت شروع کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca