اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی ٹویٹر کی سربراہی سے
مستعفی ہو جائینگے ایلون مسک نے اس سال اپریل میں 44 بلین ڈالر سے زیادہ میں ٹوئٹر
خریدا اور اکتوبر کے آخر میں اس کا انتظام سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں، 57 فیصد صارفین کی رائے
انتظام سنبھالنے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے سی ای او اور مالک تھے اور تقریباً تمام فیصلے وہ خود کرتے تھے۔
تاہم چند روز قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لوگوں سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کے
سی ای او کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟
ایلون مسک کی 57 فیصد ٹویٹ اور 10 ملین سے زیادہ لوگوں نے کہا کہ انہیں سی ای او کے عہدے
سے سبکدوش ہو جانا چاہیے۔ ایلون مسک کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر پول میں 1 کروڑ 75 لاکھ صارفین
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو ایک سال میں 100 بلین ڈالر کے اثاثوں کا نقصان ہوا
نے اپنی رائے دی۔ پول جاری کرتے ہوئے ایلون مسک نے یہ بھی لکھا کہ وہ نتائج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
بعد میں انہوں نے مختلف لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے سے مبہم
طور پر انکار کر دیا
لیکن اب انہوں نے سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا
کہ سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ سافٹ ویئر اور ٹوئٹر سرورز ٹیم کی سربراہی کریں گے۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایلون مسک کب سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہوں گے، لیکن امکان ہے
کہ وہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کوئی فیصلہ کر لیں گے۔
مزید پڑھیں