اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے اپنے نئے اقدام سے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو مشہور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں اور جنہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر خریدا اور اس کے چیف بنے نے ٹوئٹر کے سی ای او کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں ٹویٹر پر ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس کے ایک کالر پر سی ای او اور دوسرے پر سی ای او لکھا ہوا ہے اور کتا ایک لگژری آفس میں پالیسی سازی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔
He’s great with numbers! pic.twitter.com/auv5M1stUS
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
ا یلون نے لکھا کہ اس کے پاس بڑی تعداد ہے۔اسے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں ایلون مسک نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے کتے کی تصویر شیئر کی جس پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔
So much better than that other guy!
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے۔اپنے ٹویٹ کے تسلسل میں ایلون مسک نے مزید لکھا کہ یہ سی ای او پچھلے لوگوں سے بہتر ہے۔
ایلون مسک نے یہ مذاق ہندوستانی نژاد ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال پر کیا تھا۔ ۔ایلون مسک نے ٹویٹر کی قیادت سنبھالتے ہی جہاں انتظامیہ کو تبدیل کیا وہیں پالیسی میں کئی تبدیلیاں کیں جن سے صارفین خوش نہیں ہیں۔
ایلون مسک نے یہاں تک کہ ایک بار صارفین سے رائے شماری کی کہ آیا انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہیے جس پر 58 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔