اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹوئٹر پر بہت سے ایسے غیر فعال اکائونٹس ہیں، جنہیں برسوں سے سے استعمال نہیں کیا گیا
لوگوں نے صارف نام حاصل کرنے کے لیے برسوں پہلے اکائونٹس بنائے تھے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایسے تمام اکائونٹس کو جلد ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی ان جعلی اکا ئونٹس کو ڈیلیٹ نہیں کرے گی جو فعال ہیں۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جلد ہی ٹوئٹر ان ڈیڑھ ارب اکائونٹس کو ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
جو کئی سالوں سے غیر فعال ہیں اور طویل عرصے سے ان اکا ئونٹس سے کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی۔
ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بھی ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے میں مصروف ہے
یہ بھی پڑھیں
ایلون مسک نے آن لائن پول کے بعد ٹرمپ کا ٹویٹر اکائونٹ بحال کر دیا
جس کے ذریعے ہر صارف کو معلوم ہو جائے گا کہ کون سا ٹوئٹر اکائونٹ کس وجہ سے معطل یا بلاک کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایلون مسک کی وارننگ کے بعد ٹویٹر کے سینکڑوں ملازمین مستعفی ،دفاتر بند
انہوں نے کہا کہ جن اکائونٹ ہولڈرز کو مذکورہ سافٹ ویئر کے ذریعے بلاک یا معطل کیا گیا ہے
انہیں یہ بھی ہدایات دی جائیں گی کہ وہ اپنا اکانٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں