اقوام متحدہ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے ہنگامی اپیل دائر

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے بین الاقوامی قانونی ماہرین کی ٹیم نے اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر برائے تشدد کے سامنے ایک ہنگامی اپیل جمع کرائی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف پنجاب علی عمران کا کہنا ہے کہ یہ درخواست بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے جمع کرائی، جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کی بہن مریم وٹو نے یہ اپیل پیش کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو جیل میں غیر انسانی حالات اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو طویل مدت کے لیے تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں مناسب طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، ناقص خوراک فراہم کی جا رہی ہے اور اہل خانہ و وکلا سے ملاقاتوں پر غیر معمولی پابندیاں عائد ہیں۔

اسی طرح بشریٰ بی بی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ بھی جیل میں نامناسب ماحول اور غیر انسانی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں جس سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور علاج کی سہولیات میسر نہیں۔

بین الاقوامی قانونی ٹیم نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور دونوں رہنماؤں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق بحال ہو سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔