خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس،اڈیالہ جیل واقعہ اور 27ویں ترمیم پر شدید احتجاج

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں  اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعے کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا اور ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں بانی چیرمین کی تینوں بہنوں، صوبائی وزیر مینا خان، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام پر مبینہ تشدد کی شدید ترین مزمت کی گئی اور اس کو سیاسی انتقام اور ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کے مترادف قرار دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت، وزراء یا اراکین اسمبلی کی تذلیل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسے اقدامات جاری رہیں تو صوبہ مناسب آئینی اور سیاسی ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام اور صوبائی قیادت اپنے قائد، ان کی بہنوں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

اس دوران ترجمان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایبٹ آباد جلسے کے دوران وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محض الیکشن میں غیر قانونی مداخلت کے خلاف قانونی کارروائی کی بات کی اور کسی شخص کو دھمکی نہیں دی۔ صوبائی حکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ایماندار افسران مکمل تحفظ میں ہیں، جبکہ قانون توڑنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں