237
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
گزشتہ روز کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 51 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جب کہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔دوسری جانب پاکستانی سائیڈ میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی شامل ہیں، آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر، کپتان محمد حارث، اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر ارشد اقبال اعلیٰ سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔