تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی میں مینار پاکستان پر اپنی سیاسی طاقت دکھانے کے لیے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا
جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کے جلوس کے ساتھ پنڈال پہنچ رہے ہیں۔ لاہور سمیت مینار پاکستان گراؤنڈ کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔
مریم نواز سمیت کئی اہم رہنما جلسے میں پہنچے جب کہ پارٹی قائد نواز شریف بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ پہنچے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی قیادت میں ایک بہت بڑا قافلہ جاتی امراء سے مینار پاکستان کیلیے روانہ#خوش_آمدید_نوازشریف#TheEraOfNawazSharif pic.twitter.com/605kzgF04Y
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
نواز شریف کا ہیلی کاپٹر سٹیج پر دیکھ کر مریم نواز جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے۔
نواز شریف گاڑیوں کے قافلے میں جلسہ گاہ پہنچے اور سٹیج پر آتے ہی پنڈال نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا جب کہ اس موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔
نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد پرمریم نواز آبدیدہ ہو گئیں#ExpressNews #BreakingNews #NawazSharif #MaryamNawaz pic.twitter.com/4PwL2KZD6s
— Express News (@ExpressNewsPK) October 21, 2023
پنجاب حکومت کی جانب سے مینار پاکستان جلسہ کے شرکاء کے لیے 2 فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے، گیٹ نمبر 4 کے باہر بڑے کنٹینرز میں بنائے گئے 2 فیلڈ اسپتال بنائے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے۔ ادویات کی بھی فراوانی ہے۔