تہران خالی کر دیں،ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔.

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ بات بارہا کہی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے۔ ایران کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔اس سے قبل کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔امریکی صدر ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کرے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واشنگٹن واپس آئیں گے۔. ٹرمپ اہم معاملات میں حصہ لیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com