مقبوضہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پتھراؤ سے عمران ہاشمی ‘زخمی’

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور ان کا عملہ مقبوضہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سرعام پتھراؤ سے زخمی ہوگیا۔

اداکار اپنی فلم ‘گراؤنڈ زیرو کی شوٹنگ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ سے ایک نوجوان کو فلم کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عمران ہاشمی پتھراؤ کے دوران زخمی ہوئے تھے، تاہم اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کشمیر میں پتھراؤ کے دوران زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "کشمیر کے لوگوں نے ہمارا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔ سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ پتھراؤ کے واقعے میں میرے زخمی ہونے کی خبریں غلط ہیں۔”

حکم کے مطابق عمران ہاشمی اور فلم کا عملہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر میں فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور اس دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca