توانائی بحران ، بازار رات 8 بجے،شادی ہالز10 بجے بند ہونگے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمر زمان کائرہ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جا رہی ہے، اس حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں سیکرٹری پاور، وزیر دفاع سمیت 10 وزرا شامل ہیں۔ . وزیر دفاع نے کہا کہ سرکاری اداروں میں 20 فیصد افرادی قوت گھر سے کام کرے تو 56 ارب روپے بچ جائیں گے۔

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جب کہ ریستوران اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے۔ ان اقدامات سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ نئے پنکھے تقریبا 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ گھروں میں پنکھے اور ایئر کنڈیشنر کے استعمال سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ صلاحیت کی ادائیگیوں کی مد میں ماہانہ 28 ارب کی بچت ہوگی۔
گیس سپلائی کرنے والی کمپنیاں گیزر کے لیے گیس بچانے والے آلات فراہم کریں گی جس سے سالانہ 92 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ متبادل اسٹریٹ لائٹس لگانے سے 4 ارب روپے بچیں گے۔ ای بائیکس متعارف کروائی جا رہی ہیں، یہ موٹر سائیکلیں محدود مدت میں مارکیٹ میں آئیں گی
امپورٹ شروع ہو گئی ہے، موٹر سائیکل کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ ای بائیکس سے 86 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔