202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ نے پیر کو راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے اور 264-7 پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی، پاکستان کو 343 رنز کا ہدف دیا
پاکستان نے زبردست مقابلہ کیا اور آل آئوٹ ہونے سے پہلے 268 رنز بنائے سعود شکیل نے 76 رنز بنائے۔
جیمز اینڈرسن (4-36) اور اولی رابنسن (4-50) انگلینڈ کے سب سے کامیاب بولر رہے، جب کہ جیک لیچ نے فاتحانہ وکٹ حاصل کی۔