انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن بن گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے نام کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبورن کرکٹ گر ئوانڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

اوپنر محمد رضوان 15، محمد حارث 8، بابر 32 اور افتخار احمد صفر پر آ ئوٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود نے 38، محمد نواز نے 5 رنز، شاداب خان نے 20 رنز بنائے اور محمد وسیم جونیئر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے بالر سیم کرن نے شاندار بولنگ کی، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کرس جارڈن اور عادل راشد نے 2، 2 اور بین اسٹوکس نے ایک کیچ لیا۔

انگلینڈ کی اننگز:

انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث راف نے فل سالٹ اور جوس بٹلر کو آٹ کیا۔

اس موقع پر بین اسٹوکس وکٹ پر موجود رہے اور انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ جوس بٹلر نے 26 اور ہیری بروک نے 20 رنز بنائے، معین علی نے 19 اور فل سالٹ نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رف نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com