انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔جمعرات کو ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔برینڈن میک کولم کے کوچ بننے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ حکمت عملی کے لیے مشہور انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹیم ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز ہوا تو زیک کرولی صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور صرف 4.2 اوورز (26 گیندوں) میں 50 رنز تک پہنچا دیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی تیز ترین ففٹی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے 1994 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4.3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر 416 رنز بنا لیے ہیں۔انگلش ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca