پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ ،4 روزہ سرکاری چھٹی،سکول،کالجز بند

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگرا ن کابینہ کا آج تفصیلی اجلاس ہوا، بھارت میں پاکستان سے چار گنا زیادہ فصلیں جل رہی ہیں، بھارت کی وجہ سے ہمارے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اسکول کے بچوں کی آنکھوں اور سانس کے مسائل آ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چند فیصلے کیے گئے ہیں، 9 نومبر کو پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، بعض اضلاع، لاہور ڈویژن، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ننکانہ میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکول، کالج اور سرکاری ادارے بند رہیں گے

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے، بازار صرف ہفتہ کو بند ہوں گے، اتوار کو بازار بند ہوں گے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریستوران، سینما گھر بند رہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیکریاں، دواخانے، شادی گھر کھلے رہیں گے، ہر قسم کے پارکس بند رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ یہ مستقل فیصلہ نہیں بلکہ صرف ایک بار ہوگا، فیصلے کا اطلاق صرف اس ہفتے کے لیے ہوگا، اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، 9 نومبر کو بارش کا امکان ہے، دہلی کے اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور وزیر آباد میں تعطیل ہوگی۔ سموگ کا زیادہ مسئلہ سرحد کے دوسری طرف سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپیل ہے کہ 4 دن گھر پر رہیں یا سیر و سیاحت کے لیے لاہور سے باہر جائیں، بزرگ اور بچے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔