اردوان کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کو بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کا اعلان

قازقستان سے واپسی پر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ایک لکیر کھینچ دی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جو کر رہے ہیں اس کی بائبل، تورات یا زبور میں اجازت نہیں ہے، نیتن یاہو اسرائیلی عوام کی حمایت کھو چکے ہیں، وہ قتل عام کے لیے مذہب کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی مظالم کے پیچھے اصل مجرم مغربی طاقتیں،جان لیں ابھی ہم زندہ ہیں،اردوان

اردگان نے مزید کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی ذمہ داری صرف وزیراعظم نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے اور ترکی جنگ بندی کے بدلے غزہ میں کسی ضامن کی ذمہ داری ملنے پر اس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خطے میں امن و استحکام لانے والے تمام فارمولوں کی حمایت کرے گا، ترکی ایسے منصوبوں کی حمایت نہیں کرے گا جو فلسطینیوں کی زندگیوں کو تاریک اور تاریخ کے صفحات سے مٹا دیں۔

مزید پڑھیں

ضرورت پڑی تو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں،اردوان

ترک صدر نے کہا کہ مغرب غزہ میں قتل عام پر اپنے رویے کی وجہ سے اپنے عوام کے سامنے شرمندہ ہوا ہے۔ آزادی کا دعویٰ کرنے والے کچھ ممالک نے فلسطینی پرچم پر پابندی لگانے کی کوشش بھی کی۔ واضح رہے کہ مغربی طاقتوں کی ایماء پر اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، صہیونی فوج غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہی ہے اور اسپتال، اسکول، مساجد، پناہ گزین کیمپ، ایمبولینس حتیٰ کہ قبرستان بھی نہیں بخشا گیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com